حکومت کا سگریٹ پینے والوں پر گناہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ سگریٹ پینے والوں پر گناہ ٹیکس عائد کیا جائے

اس ٹیکس سے جمع شدہ آمدن شعبہ صحت پر خرچ کی جائے گی

اس ٹیکس کے نفاز سے فی سگریٹ پیکٹ پر 5تا 15روپے ٹیکس عائدکرنے پر غور کیا جا رہا ہے

گناہ ٹیکس کے نفاذ سے سالانہ اربوں روپے کی آمدن حاصل کی جا سکے گی

وزیر صحت عامر محمود کیانی نے ایک سیمینار سے خطاب کے دوران کہا کہ
سگریٹ نوشی کرنے والے افرادہو جائیں تیار کیونکہ حکومت سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات پر ’سن ٹیکس‘ عائد کرے گی

اگر یہ ٹیکس عائد ہوتا ہے تو پاکستان سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے والا دنیا کا دوسرا ملک ہو گا

اس سے قبل فلپائن میں سگریٹ نوشی پر اسی نوعیت کا ٹیکس لگایا جا چکا ہے

سگریٹ انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں سالانہ چار ارب سے زائد سگریٹ کی ڈبیہ فروخت ہوتی ہیں

یاد رہے کہ ‘سِن ٹیکس’ ایک معاشی اصطلاح ہے

جو معاشرے اور افراد کے لیے کسی نہ کسی طور پر نقصان دہ مصنوعات پر عائد کی جاتی ہے

 

 

 


2 thoughts on “حکومت کا سگریٹ پینے والوں پر گناہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *