ٹرین کی ٹکٹ بک کرائیں وہ بھی 3 ماہ پیشگی

لاہور؛ پاکستان ریلوے نے اپنے مسافروں کے لیے نہ صرف  پیشگی ٹکٹ بک کرانے کی سہولت میں اضافہ کردیا ہےبلکہ ساتھ ہی ساتھ رعایت  کا بھی اعلان کیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پاکستان بھر کے مسافر اب اپنی روانگی کی تاریخ سے 90 دن یعنی 3 ماہ قبل بھی ریلوے ٹکٹ بک کراسکتے ہیں۔ ایڈوانس بکنگ کرانے والے مسافروں کو 5 فیصد ڈسکائونٹ بھی ملے گا۔ ترجمان کے مطابق 90 روز پیشگی بکنگ کی سہولت کا اطلاق پاکستان ریلوے کی تمام ٹرینوں اور کلاس پر ہوگا۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ایڈوانس بکنگ کی سہولت فوری طور پر نافذ العمل کردی گئی ہے۔ اس سے قبل ریلوے کی مخصوص ٹرینوں میں ہی پیشگی بکنگ کی سہولت دستیاب تھی اور اس میں بھی ایک ماہ سے زیادہ دن کی ٹکٹ بک نہیں کی جاتی تھی۔


مزید پڑھیں

حکومت کا سگریٹ پینے والوں پر گناہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ


اس کے علاوہ پاکستان ریلوے نے اپنے کرایوں میں بھی 10 سے 19 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ وزارت ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرینوں کے نئے کرایوں  کا اطلاق جمعہ 7 دسمبر سے ہوگا۔

ریلوے کے نئے کرایہ نامہ کے مطابق اسلام آباد سے کراچی کے درمیان چلنےوالی گرین لائن ایکسپریس کا یک طرفہ کرایہ 540 روپے اضافے کے بعد 5880 روپے کردیا گیا ہے۔ اسی طرح کراچی ایکسپریس،بزنس ایکسپریس، شالیمار اور شاہ حسین ایکسپریس کےکرایوں میں 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں

ایکسکلوزو : پاکستان سے ڈیٹا دینے کی متعدد درخواستیں موصول ہوئیں، فیس بک نائب صدر


نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر میل، عوام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کے کرائے13 فیصد بڑھا دیئے گئے ہیں۔ پاکستان ایکسپریس کا ٹکٹ 19 فیصد جبکہ سکھر ایکسپریس کی تمام کلاس کا ٹکٹ 15 فیصد مہنگا کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ احمد نے کرائے بڑھانے کا اعلان کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے ریلوے کرائے میں اضافہ ناگزیر ہے۔

 


1 thought on “ٹرین کی ٹکٹ بک کرائیں وہ بھی 3 ماہ پیشگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *