وزیراعظم عمران خان کا نیا پاکستان یوتھ پروگرام چند دنوں میں متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جلد یوتھ پروگرام شروع کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

پروپاکستانی اردو کو دستیاب معلومات کے مطابق وزیراعظم کے یوتھ پروگرام شروع کرنے کے متعلق فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب یوتھ پروگرام کے چئیرمین عثمان ڈار نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں نیا پاکستان یوتھ پروگرام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

 

مزید پڑھیں

ایان علی زرداری کے خلاف گواہی دینے کو تیار ہے، فیاض الحسن چوہان


میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عثمان ڈار کی بطور چیئرمین یوتھ پروگرام کارکردگی سے مطمئن ہیں جس کے بعد انہوں نے عثمان ڈار کو یوتھ افیئرز کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

عثمان ڈار نے معاون خصوصی کے طور پر کسی بھی قسم کی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سابقہ حکمرانوں کی جانب سے طلبہ کے لیے شروع کی گئی لیپ ٹاپ اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بجائے کسی لیپ ٹاپ اسکیم کے، نوجوانوں کو خودمختار بنانے کے لیے کام کریں گے۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر آج وہ وزیراعظم ہیں تو نوجوانوں کی وجہ سے ہیں، اسی لیے وہ یوتھ کے لیے کچھ خاص کرنا چاہتے ہیں۔


مزید پڑھیں

سروسز ہسپتال میں خاتون سے زیادتی پر وزیر صحت کی وضاحت


عمران خان نے کہا کہ اگر نوجوان ہمیں سپورٹ نا کرتے تو ہم کبھی بھی حکومت میں نہیں آ سکتے تھے، اس لیے ہم یوتھ کے لئے کچھ ایسے اقدامات کرنا  چاہتے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہ کیے گئے ہوں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *