پنجاب پولیس کی پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک پنجاب پولیس کی پرانی میلیشیا رنگ کی وردی پھر سے بحال کر دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہزاد گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ آئندہ سال جولائی تک پنجاب پولیس کی حالیہ وردی کو ختم کرکے پرانی وردی بحال کردی جائے گی۔

دوسری جانب پرو پاکستانی اردو کو ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے وردی کے نئے ڈیزائن کے حوالے سے تجاویز مانگ لی ہیں البتہ حتمی فیصلہ پنجاب پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کی مشاورت سے ہی کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کے احکامات پر 2017 میں پنجاب پولیس کی وردی تبدیل کی گئی تھی۔


1 thought on “پنجاب پولیس کی پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *