ٹماٹر اور ایلوویرا سے اپنی جلد کو چمکتا دمکتا بنائیں

اسلام آباد: خوبصورت ہونا اور خوبصورت نظر آنا دنیا بھر کی خواتین کا بنیادی مسئلہ ہے، زمانہ قدیم سے خواتین اپنی خوبصورتی کو بڑھانے اور اس کے دوام کے لئے گھریلو ٹوٹکے استعمال کرتی آ رہی ہیں، گھر کا باورچی خانہ جہاں خواتین کے لئے دن بھر کا زیادہ وقت گزارنے کا مقام ہے، وہیں باورچی خانے میں موجود اشیاء کے استعمال سے خواتین اپنی جلد، بال اور ہاتھ پاؤں سنوارتی نظر آتی ہیں۔

کریموں کے استعمال سے جہاں اور بہت سے جلدی امراض یا اسکن انفیکشن لاحق ہوتے ہیں وہیں مختلف کریمیں گھر کے بجٹ پر بھی بوجھ بنتی ہیں۔ ایسے میں سمجھدار اور سگھڑ خواتین کوشش کرتی ہیں کہ اپنی جلد، آنکھوں، بالوں اور ہاتھوں پیروں کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے روز مرہ کھانے کی اشیاء استعمال کیا کریں۔


مزید پڑھیں

کیا آپ جانتے ہیں پاکستان کی قومی علامتیں کونسی ہیں؟


ذیل میں کچھ ایسی گھریلو تدابیر بتائی جا رہی ہیں جو معروف بیوٹی کنسلٹنٹ رما سونی نے اپنے کلائنٹس کو انٹرنیٹ پر مشاورت کے دوران بتائیں۔

بے رونق چہرے، کالی کہنیوں اور کالی بغلوں کا علاج

پانی، تازہ پھل اور لیموں چہرے اور جلد کی تازگی کے لیے سب سے بہترین ہیں، دن بھر میں کئی بار پانی پینا چاییے اور پھل اور لیموں کو اپنی روز کی خوراک کا لازمی حصہ بنانا چاہیے۔ ٹماٹر اور ایلو ویرہ جسے عرف عام میں کوار گندل کہا جاتا ہے، دونوں کا رس برابر مقدار میں چہرے، گردن، کہنیوں اور بغلوں کے نیچے لگانے سے وہ صاف ہو جائیں گے۔

لمبی اور گھنی پلکیں اور بھنویں

کیسٹر آئل پلکوں اور بھنووں کو بڑھانے کے لئے انتہائی موزوں ہے، کیسٹر آئل کی تھوڑی سی مقدار لے کر پلکوں اور بھنووں پر مساج کرنے سے مختصر عرصہ میں ہی یہ گھنی ہو جائیں گی۔


مزید پڑھیں

سیلفی کی شوقین اور موبائل فون کا زیادہ استعمال کرنے والی خواتین خبردار


گھنے لمبے چمک دار بالوں کے لیے

ایلو ویرہ اور پیاز کو برابر مقدار میں بلینڈ کر کے بالوں پر لگائیں، 30 منٹ بعد شیمپو کر لیں۔ جلد اور حیرت انگیز نتائج کے لئے یہ عمل ہفتے میں تین بار کریں۔

نرم اور خوبصورت صاف جلد کے لیے

پپیتا صرف کھانے کے لئے ہی مفید نہیں ہے، بلکہ اس کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں تو یہ جلد کو ملائم اور تروتازہ کر دیتا ہے، نیز گوشت گلانے کے لیے بھی پپیتے کا استعمال کیا جاتا ہے۔

 

مزید پڑھیں

کیا آپ بھی نیند میں میسیج کرنے کی اس عادت کا شکار ہیں


روساسیہ جیسی موذی بیماری کا علاج

روساسیہ ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے جو ذہنی تناؤ یا اسٹریس کی وجہ سے ہوتی ہے، اس میں جلد کے مسام پھٹ جاتے ہیں اور آس پاس کے ایریا کو سرخ کر کے بھیانک سرخ نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ اس کیفیت میں کھیرے کے پیسٹ میں چٹکی بھر ہلدی ملا کر چہرے پر لگانے سے افاقہ ہوگا۔

بلیک ہیڈز سے نجات

کھانے کا سوڈا لیں، اس کا پیسٹ بنا کر بلیک ہیڈز پر لگا دیں، خشک ہونے پر رگڑ کر اتار دیں۔ اس کے بعد ایلوریرا جیل لیں اور اس کا ہلکا سا مساج کر لیں، بلیک ہیڈز ختم ہو جائیں گے۔


مزید پڑھیں

گاجر کے حلوے کے دلچسپ فوائد


جوؤں لیکھوں کا خاتمہ

نیم کے پتوں کا تیل اور میتھی دانے کا پیسٹ بنا کر بالوں پر لگائیں، گھنٹے بھر کے لئے چھوڑ دیں، بالوں کو دھو لیں اور دانتوں کے برش سے بالوں کو جھاڑیں، جوئیں گرنا شروع ہو جائیں گی۔


1 thought on “ٹماٹر اور ایلوویرا سے اپنی جلد کو چمکتا دمکتا بنائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *