پاک آرمی نے پہلا منی روبوٹ ٹینک تیار کر لیا

سائز کے اعتبار سے چھوٹا لیکن ہلاکت خیزی میں یہ ہتھیار اپنی مثال آپ ہے۔

اس منی روبوٹ کو ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا اور پاکستان آرمی کے ادارے الیکٹرک اینڈ میکینیکل انجینئرز نے مل کر تیار کیا ہے۔

یہ ٹینک مشکل اور تنگ جگہوں تک رسائی حاصل کرنے کی ناقابل یقین صلاحیت رکھتا ہے۔

اس منی روبوٹ کو بارڈر پر تعینات کر کے مسلح افواج کے جوانوں کی قیمتی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

اس منی روبوٹ کی ہدف کو نشانہ بنانے کی اہلیت شاندار ہے۔

یہ ہتھیار چھوٹے میزائلز کو ایک سے دوسری جگہ لے جانے میں بھی استعمال ہو سکتا ہے۔

اس روبوٹ کو پانی، خشکی اور پہاڑی راستوں پر بڑے آرام سے آپریٹ کیا جا سکتا ہے۔

یہ ریموٹ کنٹرولڈ روبوٹ کیمرے سے مانیٹر کیا جاتا ہے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *