پاکستانی سیاحتی مقامات اور کھانوں نے دنیا کی توجہ حاصل کر لی

اسلام آباد: پاکستان میں امن کے قیام کے بعد مختلف سیاحوں کی طرف سے پاکستان کو دنیا بھر میں سیاحتی مقامات اور مزے دار کھانوں کا مرکز قرار دیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سیاحوں نے پاکستان کے شمالی علاقوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں دو ویلاگرز اور ایک میگزین کا کردار بہت اہم نظر آتا ہے جنہوں نے پاکستان کے خوبصورت علاقوں کو اپنے فیچرز اور ویڈیو بلاگز کا موضوع بنا کر سیاحوں کے دلوں میں پاکستان کی محبت جگا دی ہے۔


مزید پڑھیں

کیا آپ جانتے ہیں پاکستان کی قومی علامتیں کونسی ہیں؟


کی کی چیلنج کی ویڈیو کس نے نہیں دیکھی ہوگی،  جس میں پولینڈ کی سیاح ایوا ژو بیک پاکستانی جھنڈے کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آئی تھیں۔ اگست کے مہینے میں وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر دھوم مچا دی تھی، ایوا ژو بیک کے بعد کئی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کیا اور پاکستان کی چھپی ہوئی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے آشکار کیا ہے۔

تقریبا دو ماہ قبل مشہور ترین یو ٹیوبر اور ویلاگر مارک وینز نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، مارک بہترین کھانوں کے لیے دنیا میں گھومتے ہیں، انہوں نے اپنے ٹور کے دوران پاکستان کے مشہور شہروں اور سیاحتی مقامات کی سیر کی اور وہاں کے کھانے کھائے۔

مارک نے باقی ممالک کی نسبت پاکستانی کھانوں اور پاکستان کے لوگوں کی سب سے زیادہ تعریف کی، ان کی ہر ویڈیو نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اربوں انسانوں میں تہلکہ مچایا۔


مزید پڑھیں

چترال میں کھڑے جہاز میں بھی ریستوران بنا دیا گیا


بدھ کے روز مارک نے 2018 کی بہترین جگہوں اور کھانوں کی لسٹ جاری کی تو اس میں پاکستان سے دو کھانوں کو شامل کیا گیا، جس میں مردان کے چپلی کباب اور کراچی کی نلی بریانی شامل تھے۔

مارک کی اپلوڈ کی گئی ویڈیوز میں کیے گیے تبصروں میں پاکستان کے لیے دنیا بھر سے محبت اور امن کے پیغامات دیکھے جا سکتے ہیں۔

فوربز رپورٹ 2019 میں بھی پاکستان کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے، فوربز میگزین نے سیاحوں کے لیے 2019 میں وزٹ کیے جانے والے بہترین مقامات کی فہرست شائع کی ہے، جس میں پاکستان سے قراقرم، ہنزہ، شگر، خپلو اور عطا آباد جھیل کو شامل کیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں

پاکستان فرانسیسی اور یورپی سیاحوں کے لیے پسندیدہ سیاحتی مقام کے طور پر اہھر رہا ہے


بین الاقوامی جریدے نے پاکستان کو آٹھویں نمبر پر شمار کیا جہاں سیاحت کے لیے جانا فائدہ مند ہو سکتا ہے، فوربز میگزین میں پاکستانی لوگوں کی گرم جوشی، خوبانی کے قدیم ترین باغات اور راکا پوشی کی برف پوش چوٹیوں کا خصوصی ذکر کیا گیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *