آسان طریقے پر عمل کر کے اپنی مسکراہٹ کو چمکدار بنائیں

مسکراہٹ ایسی چیز ہے جو ہماری شخصیت کو دنیا بھر کی مشہور ترین شخصیات جیسی شہرت دے سکتی ہے۔

مسکراہٹ کے حصول میں جو چیز سب سے زیادہ ضروری ہے وہ خوبصورت چمک دار دانت ہیں۔

درج ذیل طریقوں کو اپنا کے دانتوں کو سفید رکھا جا سکتا ہے۔
کوئلہ:
کوئلہ قدیم ادوار سے دانتوں کی صفائی میں استعمال ہونے والا قدرتی ذریعہ ہے

اس مقصد کے لیے کوئلہ کا سفوف بنا لیا جائے

اور اس کی تھوڑی سی مقدار کو انگلی یا برش پر لگا کر دانتوں پر رگڑ لیا جائے اور بعد ازاں کلی کر لی جائے۔
کھانے کا سوڈا اور لیموں:
دانتوں کی تیز ترین چمک کے حصول کے لیے یہ طریقہ کارآمد ہے

اس مقصد کے لیے تھوڑے سے کھانے کے سوڈے پر لیموں کے ۳سے ۴ قطرے ڈال لیے جائیں

اور اس کا پیسٹ بنا کر برش سے دانتوں کو رگڑ لیاجائے

سمندری نمک، لیموں کا رس اور ٹوتھ پیسٹ:
برابر مقدار میں تینوں چیزوں کو ملا کر اس میں پانی ڈال کر ہلکا سا محلول بنا لیں

اور برش سے اس محلول کو دانتوں پر مل لیں

پاوڈر ملک اور نمک:
پاؤڈر ملک کی چٹکی کو اپنے پیسٹ لگے برش پر چھڑکیں

اور اس سے دانت برش کر لیں

سیب کا سرکہ اور پانی:
آدھا چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس پانی میں ملا لیں

دانتوں کو پیسٹ سے برش کرنے سے پہلے اور بعد میں اس پانی سے کلی کریں لیں۔

اسٹرابیری:
پکی ہوئی اسٹرابیری کو چمچ سے پیس لیں

اس آمیزے کو دو منٹ تک دانتوں پر لگا رہنے دیں, اس کے بعد کلی کر لیں

کیلے کا چھلکا:
کیلے کے چھلکے کو دانتوں پر رگڑنے سے فوری دانت سفید ہو جاتے ہیں

گاجر، ٹماٹر اور پالک:
دانتوں کو چمکدار رکھنے کا سب سے موثر حل اچھی خوراک میں ہے

اپنی خوراک میں کچی گاجر، ٹماٹر اور پالک کی مناسب مقدار رکھنے سے دانتوں کی چمک میں اضافہ ہوتا ہے

مسنون طریقہ مسواک:
دانتوں کو محفوظ، مضبوط اور چمک دار رکھنے کا سب سے آزمودہ طریقہ مسنون طریقے سے مسواک کیا جانا ہے

کسی بھی درخت کی نرم، سبز شاخ کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے

مسواک کا دن میں پانچ بار استعمال بھی نقصان دہ نہیں ہے

دانتوں کی بہترین صفائی کے ساتھ یہ بیماریوں سے تحفظ کا سب سے آزمودہ ذریعہ بھی ہے

انتباہ
خیال رہے کہ سبزیوں اور مسواک کے علاوہ دانتوں کی صفائی کے باقی تمام طریقے اکٹھے یا یکے بعد دیگرے استعمال نہ کیے جائیں


1 thought on “آسان طریقے پر عمل کر کے اپنی مسکراہٹ کو چمکدار بنائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *