پی ایس ایل فور کیلیے مزید بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

لاہور: پاکستان سپر لیگ نے 24 جنوری کو مشہور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی سپر لیگ کے میچوں میں عدم دستیابی کی صورت میں پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

گوکہ یہ متبادل انتظام پہلے سے اعلان شدہ نہیں تھا تاہم ٹیموں کو مضبوط رکھنے کے لیے فرینچائزز کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ کھلاڑیوں میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔

سیریز میں سب سے چونکا دینے والی تبدیلی آسٹریلیا کے کھلاڑی اسٹیو سمتھ کی ہے ان کی جگہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی اسپیشلسٹ  آندرے رسل کو ملتان سلطان کے اسکواڈ میں لیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں

سرفراز احمد نے جنوبی افریقی کھلاڑی کے خلاف اپنے ریمارکس پر معافی مانگ لی


دوسری بڑی لیکن متوقع تبدیلی کے تحت اگر لاہور قلندرز میں اے بی ڈیولیئر دستیاب نہ ہو سکے تو ان کی جگہ جنوبی افریقا سے ہی ہارڈس ویلی یا ڈیوڈ وائز کو لیا جا سکتا ہے لیکن ابھی ایسا ہونا لازم نہیں سمجھا جا سکتا۔

تیسری بڑی تبدیلی جو کی گئی ہے وہ بھی ملتان سلطان کی ٹیم میں ہی ہوئی ہے، جس میں جوئے ڈینلی کہ جگہ جیمز وینس کو لیا گیا ہے۔

پشاور زلمے نے افغان کھلاڑی وقار سلام خیل کی جگہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی آندرے فلیچر کو متبادل کے طور پر لیا ہے۔

ایک اور اہم تبدیلی ڈی جے براوو کی جگہ چند دن کے لیے ڈیان سمتھ کا کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی ٹیم میں لیا جانا ہے، لیکن 27 فروری کے بعد وہ سرفراز الیون کو میسر ہو سکیں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *