فاسٹ بالر محمد عرفان کی مشکل ہی ان کی آسانی کا باعث بن گئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مصروف محمد عرفان دوران سفر جہاز کی اکانومی کلاس میں لمبی ٹانگوں کی وجہ سے مشکل کا شکار ہوئے تو جہاز کی انتطامیہ نے ان کو اسی خرچ پر بزنس کلاس کی متبادل نشست پر بٹھا دیا۔

پاکستانی کرکٹر اور فاسٹ بالر محمد عرفان جو اپنے قد کی وجہ سے مشہور ہیں اس وقت مشکل میں پھنس گئے جب وہ ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لیے ساتھی کرکٹرز کے ساتھ جہاز کی اکانومی کلاس میں بیٹھے۔

اپنی لمبی ٹانگوں اور قد کی وجہ سے بلے بازوں کے چھکے چھڑانے والے محمد عرفان کو تب شدید مشکل پیش آئی جب وہ جہاز کی نشستوں کے درمیان اپنی ٹانگیں سیدھی نہ کر پائے۔

جہاز کی انتظامیہ نے جب یہ معاملہ دیکھا تو انہوں نے عرفان کی مشکل آسان کرنے کے لیے ان کو بزنس کلاس میں بٹھا دیا۔

اس دوران ساتھی کھلاڑیوں نے مزاح میں ان کی اس مشکل کی ویڈیو بنا ڈالی جسے سابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈین جونز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ابھی اپ لوڈ کر دیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *