چھوٹے بچوں کا موبائل فون کنٹرول کرنا اب ایپس کے ذریعے بھی ممکن ہے

اسلام آباد: موجودہ دور میں بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنا یا ان کی موبائل تک رسائی ختم کرنا ممکن نہیں رہا، ایسے میں والدین بچوں کے موبائل کے دن بدن بڑھتے استعمال سے کافی پریشان رہتے ہیں، اور اس کوشش میں رہتے ہیں کہ جب بچے موبائل فون استعمال کر رہے ہوں تو ان کے  ساتھ ہمہ وقت موجود رہیں، تاہم عملی طور پر یہ خاصا مشکل ہے۔

اس پریشانی کا ایک حل خود گوگل اور ایپل نے نکال لیا ہے اور کچھ ایسی ایپلیکیشنز تخلیق کی ہیں جن کے ذریعے بچوں کے موبائل کو مانیٹر کرنا بہت آسان ہے، اس مقصد کے لیے کئی مفت ایپلیکیشنز انٹرنیٹ پر پائی جاتی ہیں لیکن باقیوں کے مقابلے میں گوگل اور ایپل کی اپنی بنائی گئی ایپس زیادہ محفوظ ہیں۔

ایپل اسکرین ٹائم آؤٹ

ایپل کی اسکرین ٹائم آؤٹ آئی او ایس کے لیے پیش کی گئی ایپ ہے، اس سے والدین بچوں سے دور رہ کر بھی ان کا موبائل فون کنٹرول کر سکتے ہیں، اس سے والدین بچوں کی پہنچ میں آنے والی ایپلیکیشنز کو کنٹرول کر سکتے ہیں، اور موبائل کے مجموعی استعمال کی حد بھی مقرر کر سکتے ہیں، اور بچوں کے سونے کے وقت مکمل سکون کے لیے موبائل اسکرین لاک بھی کر سکتے ہیں۔


مزید پڑھیں

دینی علوم نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ناگزیر ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک


گو کہ اس کا استعمال اس قدر سادہ یا آسان نہیں ہے تاہم یہ والدین کو بچوں کے فون کے ہارڈ ویئر اور سوفٹ ویئر دونوں پر بہترین کنٹرول دیتا ہے۔

گوگل فیملی لنک

گوگل فیملی لنک ایک مفت ایپلی کیشن ہے اور اسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پر استعمال کرنا ممکن ہے، اس ایپ کے استعمال سے والدین اپنے بچوں کے فون کا کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں، اور رات کے وقت موبائل کا استعمال بند بھی کر سکتے ہیں، تاہم اس کا اطلاق 13 سال سے کم عمر بچوں پر ہی ممکن ہو سکتا ہے، جب بچے کی عمر 13 سال سے زائد ہو جائے گی تو وہ خود گوگل پر اپنا اکاؤنٹ بنا کر اس پابندی کو ختم کر سکے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *