پاکستانی کیلیے لکھا گیا چینی نرس کا دلچسپ نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

بیجنگ: اردو یا انگریزی سے انجان چینی نرس نے چینی زبان سے نابلد طالب علم کو سمجھانے کے لیے دلچسپ نوٹ لکھا جو سوشل میٖڈیا پر وائرل ہو گیا۔

چین کے ایک اسپتال میں داخل پاکستانی طالب علم کو اس کی چینی نرس نے کچھ اس انداز میں معلومات فراہم کیں جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش ایک نوٹ کے مطابق نرس طالب علم کو سمجھانا چاہ رہی ہے کہ آج رات 10 بجے کے بعد نا کچھ کھانا، نا کچھ پینا، صبح 8 بجے تمہارا آپریشن کیا جائے گا۔

زبان کے مسئلے کی وجہ سے ذہین نرس نے طالب علم کو سمجھانے کے لیے مصوری اور علامات کا سہارا لیا اور اس نے مختلف اشئیا کی تصاویر بنا کر طالب علم تک اپنی بات پہنچائی۔

جہاں یہ نوٹ کئی افراد کے لیے ہنسی اور مذاق کا باعث بنا ہے وہیں بہت سارے افراد نے اسے نرس کی بہترین قابلیت قرار دیا کہ اس نے اپنے مریض کی زندگی اور صحت کے لیے اس قدر محنت کی اور اس کا خیال رکھا۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مذاق کرنے والوں کے انداز سے بھی یہی محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے نرس کی کاوش کو بہت پسند کیا ہے لیکن وہ اپنے انداز میں اسے سراہ رہے ہیں۔


2 thoughts on “پاکستانی کیلیے لکھا گیا چینی نرس کا دلچسپ نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *