تاریخ میں پہلی بار عیسائی پیشوا پوپ اور شیخ الازھر ایک ہی گھر میں

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں منعقد ’’عالمی بھائی چارہ‘‘ کانفرنس میں شرکت کے لیے گذشتہ اتوار کے روز شیخ الازھر احمد الطیب اور کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا امارات میں بھرپور استقبال کیا گیا۔

استقبال کرنے والوں میں سب سے آگے اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان تھے۔


مزید پڑھیں

پیمرا پاکستان میں ویب ٹیلی ویژن و دیگر کو ریگولیٹ کرنے کے لیے متحرک


ذرائع کے مطابق امارات کی سرزمین پر تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہورہا کہ شیخ الازھر اور پوپ ایک ہی گاڑی میں سفر کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہوں گے۔

ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کوئی پوپ جزیرہ نما عرب کے کسی ملک کے دورے پر آئے ہیں۔

اس حوالے سے اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ یو اے ای عالمی بھائی چارہ اور امن کا عالمی مرکز کے طور پر نمودار ہوا ہے، ان کے مطابق امارات کے بانی اور ان کے والد شیخ زاید کی بھی یہی خواہش تھی۔


مزید پڑھیں

پاکستان کے ساتھ میرے قریبی تعلقات کم عمری میں ہی شروع ہوگئے تھے، اماراتی ولی عہد


یاد رہے کہ امارات میں عالمی بھائی چارہ اور امن کے لیے اہم کانفرنس کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس میں اسلامی اسکالرز سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے اسکالرز بھی شریک ہوں گے۔


1 thought on “تاریخ میں پہلی بار عیسائی پیشوا پوپ اور شیخ الازھر ایک ہی گھر میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *