خیبرپختونخوا حکومت کا مزید اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے زیادہ سے زیادہ اسلحے کو رجسٹرڈ کرنے اور لائسنس بنانے کے لیے کمپیوٹرائزڈ آن لائن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی خیبرپختنوخوا محمود خان نے ایک میٹنگ کے دوران اسلحے کے استعمال کو کنٹرول کرنے کے لیے آن لائن لائسنس کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں بشمول نئے قبائلی اضلاع آن لائن کمپیوٹرائزڈ سسٹم کا استعمال ہونا چاہیے۔

حکومت میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے 25 لاکھ سے زائد لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ بنانے کے لیے الگ بجٹ مختص کیا جائے گا۔


مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا میں نان کمپیوٹرائزڈ پلیٹس کی حامل گاڑیوں کے خلاف کارروائی، گیارہ فروری کی ڈیڈلائن مقرر


میٹنگ کے دوران فیصلہ ہوا کہ اسلحے کے لائسنس کا آن لائن نظام آسان ترین بنانے کے لیے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے خصوصی معاون کامران بنگش سمیت سیکرٹری داخلہ اور قبائلی علاقہ جات کے اہم افسران میٹنگ میں شامل تھے۔

میٹنگ کو بتایا گیا کہ اب تک 2 لاکھ لائسنس کمپیوٹرائزڈ ہو چکے ہیں جن سے 60 کروڑ کا ریونیو حاصل ہوا ہے۔

میٹنگ میں اس بات کا بھی فیصلہ ہوا کہ کمپیوٹرائزڈ لائسنس آن لائن اور آف لائن دونوں صورتوں میں جاری کرنا ممکن بنایا جائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *