ننھی عائشہ نے ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں پاکستان کے لیےکانسی کا تمغہ حاصل کر لیا

دُبَی: پاکستان کے علاقے سوات سے سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ عائشہ ایاز نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دُبَی میں منعقد ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرکے ایونٹ میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔


مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا میں نان کمپیوٹرائزڈ پلیٹس کی حامل گاڑیوں کے خلاف کارروائی، گیارہ فروری کی ڈیڈلائن مقرر


پروپاکستانی اردو کو دستیاب اطلاعات کے مطابق ننھی عائشہ نے اپنے پہلے ہی بین الاقوامی ایونٹ میں تمغہ حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

عائشہ ایاز نے گزشتہ سال انڈر 23 گیمز میں حصہ لیا اور بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔


مزید پڑھیں

سعودی عرب نے عمرہ ویزہ کی آن لائن سہولت متعارف کرا دی


سابقہ کارکردگی کی بناء پر عائشہ ایاز کو دبئی میں جاری ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ کے لیے چنا گیا اورانہوں نے ایونٹ کی کم عمر تائیکوانڈو کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *