مربوط قومی حکمت عملی کے تحت پاکستان کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں 5 فروری یوم کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجتی میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ آپریشن رد الفساد کے تحت پاکستان مخالف تمام قوتوں کو کا ناکام بنایا جائے گا۔

کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے دن کے حوالے سے آرمی چیف نے دشمن قوتوں کو دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان اپنے دفاع کو مضبوط بنانا جانتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی کی صورتحال اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں ناکام بنانے کا عزم اور 5 فروری کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میٹنگ کے دوران آپریشن رد الفساد، لائن آف کنٹرول پر جاری بلاجواز اور بلا اشتعال فائرنگ سمیت کشمیریوں پر کیے جانے والے بھارتی مظالم کا بھی جائزہ لیا گیا۔


مزید پڑھیں

پاکستان نے فضا میں ہدف تبدیل کر لینے والے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا


شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے تحت ملک میں امن اور استحکام لایا جا رہا ہے،اس لیے اب مربوط قومی حکمت عملی کے تحت دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سازشیں ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتر سیکیورٹی صورتحال کے فوائد سماجی ترقی کے ذریعے عوام تک پہنچنے چاہئیں، کور کمانڈرز نے علاقائی سلامتی اور افغانستان میں امن کے لیے مصالحتی عمل میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *