جہانگرین ترین کے رقبے کو پانی فراہم کرنے والی نہر کے لیے پانی کی منظوری

رحیم یار خان: صوبہ پنجاب میں محکمہ انہار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما جہانگرین ترین کے رقبے کو پانی فراہم کرنے والی عباسیہ لنک کینال کو 4000 کیوسک پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

معاملہ سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات میں دعوی کیا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے اپنی زرعی زمین کی سیرابی کے لیے پانی کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


مزید پڑھیں

خادم حسین رضوی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی


دوسری جانب رحیم یار خان کے دورے کے موقع پر کسانوں نے جہانگیر ترین کو نہری پانی کی کمی اور مسائل سے آگاہ کیا جس پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ فروری کے مہینے میں پکے کے کسانوں کو وافر مقدار میں نہری پانی میسر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پکے کے علاقے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کومستقبل میں بھی یقینی بنایا جائے گا۔

ان کے مطابق کسانوں کے مسائل کا حل تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


مزید پڑھیں

نجی اکیڈمی کے استاد کی جانب سے بچیوں پر تشدد، کارروائی کی ہدایت جاری


یاد رہے کہ جاہانگیر ترین کے رقبوں کو عباسیہ کینال کے ذریعے دیگر کسانوں کی نسبت بڑے پیمانے پر پانی کی فراہمی کے معاملے پر سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیتے ہوئے پانی چوری کے واقعات کو روکنے کا حکم دیاتھا، تاہم ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سزا پانے کے بعد حکومتی و پارٹی عہدہ کے لیے نااہل ہو جانے والے جہانگیر ترین گزشتہ کچھ عرصہ میں حکومتی امور میں خاصا فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ گزشتہ چند ہفتوں میں انہوں نے خیبرپختونخوا میں معدنیات کے وزیر سمیت صوبہ پنجاب کی حکومتی شخصیات سے بھی تواتر سے ملاقاتیں کی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *