قومی ترانے کے الفاظ سے بنائی گئی تصویر کی خالق کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد: اسلامی کیلی گرافی کی برطانوی ماہر پاکستانی نژاد سونیا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ان کو اپنا فن پارہ بھی پیش کیا۔

وزیراعظم کے دورہ قطر کے دوران قطر سے ایک برطانوی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے پاکستانی قومی ترانے کے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی شبیہہ تخلیق کی تھی، اس فن پارے کو بنانے میں مسلسل 10 گھنٹے کا وقت صرف ہوا تھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی تھی، جس نے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

 

ویڈیو میں موجود آرٹسٹ سونیا نے ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے اس کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی درخواست بھی کی تھی تا کہ یہ وزیراعظم عمران خان تک پہنچ سکے، ان کی یہ خواہش پوری ہوئی اور ان کو بنی گالہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے بلا لیا گیا۔


مزید پڑھیں

اسلام مخالف سیاست دان نے اسلام قبول کرلیا


آرٹسٹ سونیا نے کہا کہ ان کا اس تصویر کو بنانے کا مقصد اپنے پسندیدہ لیڈر کو خراج تحسین پیش کرنا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم پاکستان کی سیاسی جد و جہد اور ویژن سے متاثر ہوں اور ان کے دورہ قطر کے دوران رات کو جاگ کر یہ فن پارہ تخلیق کرنے کی وجہ یہ تھی کہ میں ان کو یہ خود پیش کرنا چاہتی تھی، تاہم شیڈول طے نہ ہونے کی بناء پر اب مجھے خود پاکستان آنا پرا۔

واضح رہے کہ آرٹسٹ سونیا نے قبل ازیں امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کی شبیہہ بھی تیار کی تھی تاہم اسے کوئی مقبولیت حاصل نہیں ہو پائی تھی، لیکن وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شبیہہ کی تخلیق نے ان کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *