روسی کمپنی کا پاکستان میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد: روسی کمپنی پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گی، جس کے تحت انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اور گازپروم میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ روسی کمپنی پاکستان میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے، جس کے تحت انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اور گازپروم میں معاہدہ بھی طے پا چکا ہے۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمپنی کے علاوہ بھی کئی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں، جن میں ملائشیا کے ایڈکٹیو گروپ نے 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا جن سے خود وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کی تھی۔


مزید پڑھیں

سمندر پار پاکستانیوں سے سرمایہ کاری کے حصول کے لیے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ متعارف


واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شروع ہوتے ہی کئی بیرونی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس میں چائینہ مشینری انجنیئرنگ کارپوریشن سمیت  ناروے اور کوریا کی کمپنیاں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری  نے چینی میوزک کمپنی ٹینسینٹ سے ملاقات کی تھی، ملاقات کے دوران چینی میوزک کمپنی نے فلم اور میوزک انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی خواہش کی تھی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *