عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی ویژول ایفیکٹ کے سب سے بڑے ایوارڈ کے لیے نامزد

اسلام آباد: پاکستان کے معروف گلوکارعطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا امریکا میں جاری دنیا کے سب سے بڑے ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کے لیے نامزد ہو گئی ہیں، لاریب عطا پہلی پاکستانی ہیں جنہیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

لاریب عطا کو امریکی ٹی وی سیریل ایلٹرڈ کاربن میں بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرنے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ایوارڈ شو میں نامزد ہونے والوں میں لاریب عطا کے مد مقابل ویژول ایفیکٹس کے نامور آرٹسٹس شامل ہیں۔

اس سلسلہ میں لاریب عطا کا کہنا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے ویژول ایفیکٹ ایوارڈ کے لیے نامزد ہونا اعزاز کی بات ہے۔


مزید پڑھیں

گوگل نوجوان بھارتی گلوکارہ کی عمر 158 بتا رہا ہے


لاریب کا مزید کہنا تھا کہ اتنے بڑے آرٹسٹوں کے درمیان میری  بھی ایوارڈ کے لیے نامزدگی خوشی کی بات ہے اور اس سے بڑھ کر خوشی کی بات یہ ہے کہ میں پہلی پاکستانی ہوں جو اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ’’میرے والد جو میرے آئیڈیل بھی ہیں اس نامزدگی پر بے حد خوش ہیں‘‘۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *