گندھارا نسان آئندہ برس پاکستان میں تین نئی کاریں متعارف کرائے گا

اسلام آباد: گندھارا نسان لمیٹیڈ (جی این ایل) نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے 2020 کے وسط میں پاکستان میں تین نئی کاریں متعارف کرائی جائیں گی جن میں 1200 سی سی ڈاٹسن کراس، ڈاٹسن گو اور ڈاٹسن گو پلس شامل ہیں۔

کمپنی کی جانب سے سالانہ کی بنیاد پر اسیمبل کیے جانے والے یونٹس میں 15 ہزار کا اضافہ ہونے جارہا ہے جس کے بعد اگلے پانچ سالوں کے لیے پاکستان میں جی این ایل کے اسیمبل کیے گئے یونٹس کی تعداد 35 ہزار ہو جائے گی۔


مزید پڑھیں

پاک بحریہ کی امن مشقوں کا آغاز، 45 ممالک کی شرکت


کمپنی اگلے چار سالوں میں پاکستان میں 6.5 ارب روپے سرمایہ کاری کی خواہش رکھتی ہے اور اس غرض کے لیے کمپنی نے اپنا پلانٹ پورٹ قاسم منتقل کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے جہاں وہ ایک نیا اور عالمی معیار کے مطابق پلانٹ تیار کرے گا۔

ماہرین کو توقع ہے کہ اس پیش رفت کے باعث پاکستان میں 1800 نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔


مزید پڑھیں

عمران خان ایک اور غیر ملکی دورہ پر دبئی جائیں گے


امید کی جارہی ہے کہ اگلے تین سالوں میں ملکی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کے عمل کو 18 فیصد سے 35 تا 40 فیصد کی سطح تک لے جایا جائے گا، علاوہ ازیں جی این ایل گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کی تیاری کے لیے 22 مقامی کمپنیوں کے نام شارٹ لسٹ کردیے گئے ہیں تاہم گاڑیوں کی قیمتوں کے حوالے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا البتہ قیمتوں کا تعین ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت کو مد نظر رکھ کر ہی کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے جی ڈی پی میں آٹو سیکٹر کا 4 فیصد حصہ ہوتا ہے جس میں جاپانی کار کمپنیز کو غلبہ حاصل ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *