پی ایس ایل 2019: کراچی کو ’کرکٹ سٹی‘ قرار دے دیا گیا

کراچی: کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے شہر قائد کو کرکٹ سٹی قرار دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر کرکٹ لیجنڈز کی تصاویر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

کراچی میں پی ایس ایل کے چند میچز کھیلے جانے کے حوالے سے کمیشنر کراچی کے آفس میں منعقد اجلاس میں افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کو کامیاب کرنے کے لیے خصوصی انتظامات  کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کی مضبوطی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔


مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نسلی تعصب کوڈ نافذ کرنے کا فیصلہ


اجلاس میں ڈی سی ساؤتھ صلاح الدین احمد، دپٹی کمشنر ایسٹ علی احمد صدیقی، نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل مینیجر ارشد خان، پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندہ، رینجرز کے سینئر حکام سمیت پولیس اور ٹریفک پولیس حکام بھی شریک تھے۔

کمشنر کراچی کے مطابق اسٹیڈیم کے ارد گرد علاقے کی خوبصورت انداز میں میں تزئین و آرائش کی جائے گی۔

اجلاس میں شہر کے 10 پارکوں میں میچوں کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹریمنگ دیکھنے کے لیے شائقین کو واٹس ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کرنی ہوگی۔


مزید پڑھیں

پی ایس ایل میچز کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس


اجلاس میں سکیورٹی پلاننگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں پی ایس ایل فائنل سمیت 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو 5 میچز کھیلے جائیں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *