اینڈرائڈ صارفین کے اردو میں بولے گئے پیغامات اب خود ٹائپ ہوا کریں گے

کراچی: پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز نامی سافٹ ویئر کمپنی نے ایزی اردو، پشتو اور سندھی کے نام سے جدید ایپلیکیشن کا اجراء کیا ہے، جو پلے اسٹور پر مفت دستیاب ہوں گی۔

کراچی پریس کلب میں پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز کے ڈائریکٹر طلال فرحت اور سی ای او عارف حسام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز سافٹ ویئر کمپنی گزشتہ 30 برس سے پاکستان میں اردو زبان کی ترقی و ترویج میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔


مزید پڑھیں

کراچی گرین لائن منصوبہ، حکومت سندھ کا وفاق پر عدم اعتماد کا اظہار


انہوں نے کہا کہ اردو کی ترویج کے سلسلے میں پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز کی جدید ایپلیکیشن کا اجراء پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے جس کی عالمی سطح پر بھی پذیرائی ہو رہی ہے، اس ایپلیکیشن کو چند نوجوانوں نے قلیل مدت میں تیار کر کے پاکستان کے نام کو روشن کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید ایپلیکیشن کی خاصیت یہ ہے کہ اینڈرائیڈ سیل فون رکھنے والے حضرات با آسانی اپنی آواز ریکارڈ کر کے اپنے پیغامات کو اردو یا انگریزی حروف تہجی میں چند سیکنڈوں میں اپنے دوستوں اور عزیزوں کو بھیج سکتے ہیں، اس ایپلیکیشن کو پیغامات ٹائپ کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں جس میں وہ با آسانی رومن، انگریزی یا اردو میں لکھ اور پڑھ سکتے ہیں۔


مزید پڑھیں

800 سالہ قدیم مجسمے کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی


ادارہ کا کہنا ہے کہ یہی نہیں بلکہ پاکستان کی دیگر زبانیں جن میں ’’پشتو‘‘ اور ’’سندھی‘‘ شامل ہیں کو اس ایپلیکیشن کے ذریعہ با آسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *