شادی کے بعد ’فوری طلاق‘ لینے والی ’احمق‘ دلہن کو بڑی حمایت مل گئی

کویت سٹی: شادی کے فورا بعد باہر نکلتے ہوئے ٹھوکر کھا کر گرنے اور قریب موجود شوہر کی جانب سے مدد کر کے اٹھانے کے بجائے ’احمق‘ کا لقب ملنے پر ’فوری طلاق‘ لینے والی خاتون کو سوشل میڈیا صارفین نے خاصی پزیرائی بخشی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شادی کے فورا بعد ہی طلاق لینے والی خاتون کی جہاں تعریف کی گئی وہیں صارفین  نے دُلہے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ بیوی کے قابل ہی نہیں ہے۔


مزید پڑھیں

شوہر کی جانب سے بیوقوف کھنے پر نئی دلہن نے طلاق لے لی


سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک دلہے کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو دیکھتے ہوئے دلہن کی جانب سے طلاق لینے کا فیصلہ بہترین اور قابل تعریف ہے۔

صارفین کا مزید کہنا تھا کہ ازدواجی زندگی کے آغاز میں ہی شوہر اگر مشکل وقت میں اپنی بیوی کا ساتھ نہ دے تو آگے بھی اس سے ساتھ کی توقع نہیں کی جاسکتی اور اس قسم کے حضرات بیویوں کے قابل ہی نہیں ہوتے۔

یاد رہے کہ طلاق کے اس واقعہ کو کویت میں تیز ترین طلاق کا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ معاملہ اس وقت پیش آیا تھا جب ایک شادی کے بعد تقریب کے مقام سے باہر نکلتے ہوئے دلہن ٹھوکر کھا کر گر پڑی، اس منظر کو ناصرف موقع پر موجود افراد نے دیکھا بلکہ یہ مناظر ویژولز پر محفوظ بھی ہوئے۔ دلہن کے گرنے پر قریب موجود شوہر نے اپنی نصف بہتر کو اٹھانے کے بجائے اسے احمق کہہ کر پکارا اور غصہ کا اظہار کیا۔

شوہر کا یہ رویہ دیکھ کر دلہن نے فورا ہی ازدواجی تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور اس پر عمل بھی کر ڈالا تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *