ایف بی آر کا پاکستانی سائٹس پر عائد ٹیکس میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: ایف بی آر کی جانب سے آن لائن شاپنگ سٹورز کے حوالے سے اہم فیصلے میں مذکورہ شاپنگ سٹورز کو اب 9 کے بجائے 6 فیصد ٹیکس دنیا پڑے گا۔

پاکستان میں محصولات جمع کرنے کے ذمہ دار ادارے کی جانب سے دی گئی رعایت پانے کے لیے ان ویب سائٹس کو ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے لنک ہونے کے ساتھ ساتھ ڈومین، سپلائی سنٹر اور ویئر ہاؤس یا ذخیرہ مرکز کا پتہ بھی دینا ہو گا۔

اپنی معلومات فراہم کرنے اور آن لائن  نظام سے متعلق ہونے والی ویب سائٹس کو رجسٹریشن پر ٹیکس میں تین فیصد چھوٹ دی جائے گی، غیر رجسٹرڈ آن لائن اسٹورز پر 9 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا۔


مزید پڑھیں

شادی کے بعد ’فوری طلاق‘ لینے والی ’احمق‘ دلہن کو بڑی حمایت مل گئی


ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس قوانین 2006 میں ترمیم کر لی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نئی ترامیم کے تحت مصنوعات کی آن لائن فروخت پر صرف 6 فیصد رعایتی ٹیکس دینا ہو گا تاہم اس کے لیے ویب سائٹس کا ایف بی آر سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گارمنٹس اور لیدر کے تقریبا اڑھائی ہزار آن لائن اسٹورز رجسٹرڈ ہیں۔


مزید پڑھیں

اینڈرائڈ صارفین کے اردو میں بولے گئے پیغامات اب خود ٹائپ ہوا کریں گے


پاکستان میں آن لائن شاپنگ کا رحجان اب بڑھتا جا رہا ہے، لوگ گھر بیٹھے بیٹھے شاپنگ کرنے کو ترجیح دینے لگے ہیں جس کے لیے وہ کئی آن لائن ویب سائٹس سے شاپنگ کرتے ہیں۔ کپٹروں،جوتوں، گھریلو اور آرائشی سامان سمیت کئی چیزیں آن لائنگ شاپنگ ویب سائٹس یا ای کامرس سائٹس پر دستیاب ہوتی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *