کفایت شعاری کی ایک بار پھر دھجیان اُڑنے لگیں، پی سی بی چیئرمین کے گھر کی آرائش کے لیے خطیر رقم کی منظوری

لاہور: حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کے نعروں کی ایک بار پھر دھجیاں اُڑنے جارہی ہیں،  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے 73 سالہ سربراہ احسان مانی کو گھر کی تزئین و آرائش کے لیے 22 لاکھ روپے کی خطیر رقم پی سی بی کے خزانے سے دی جائیگی۔


مزید پڑھیں

عمران خان نے کن لوگوں کو تلاش کرنے کا حکم دیا ہے؟


چیئرمین پی سی بی کے گھر کی تزئین و آرائش کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ لاہور میں گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران دیا گیا ہے۔

احسان مانی نے 4 ستمبر 2018ء کو باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔


مزید پڑھیں

مالاکنڈ ڈویژن میں بجلی کی تقسیم کے لیے نیا خود مختار ادارہ قائم کرنے کی قراردار منظور


26 سال سے برطانیہ میں رہنے کی وجہ سے احسان مانی کا پاکستان میں کوئی گھر نہیں لہذا پی سی بی نے رہائش کے لیے ان کو لاہور کے ایک پوش علاقے میں دو لاکھ ماہانہ پر ایک فلیٹ کرائے پر لے کر دیا ہے اور اب احسان مانی کو پی سی بی کے خزانے سے اس فلیٹ کی تزئین و آرائش کے لیے 22 لاکھ روپے دینے کی باقاعدہ منظوری پی سی بی گورننگ بورڈ کے 52 ویں اجلاس میں دی گئی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *