پنجاب میں پی ٹی آئی خواتین اراکین اسمبلی کے لیے خوش خبری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے اپنی خواتین ارکان کو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پی ٹی آئی خواتین ارکان کو قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دینے کی  کی منظوری دے دی ہے۔


مزید پڑھیں

وزیر اعظم سے اختلافات کے باعث آئی جی کے پی کے کو ہٹادیا گیا


اس فیصلے کے تحت خواتین ارکان کو 11 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دی جائے گی۔

خیال رہے اس سے پہلے پارلیمانی سیکریٹریوں کے تقرر میں پی ٹی آئی خواتین کو نظر انداز کیا گیا تھا اور کسی ایک خاتون کو بھی پارلیمانی سیکرٹری نہیں بنایا گیا جب کہ 42 رکنی پنجاب کابینہ، مشیر ان اور معاون خصوصی میں بھی صرف دو خواتین کو نمائندگی دی گئی تھی جس پر خواتین نے وزیراعظم اور وزیراعلی تک اپنی آواز پہنچائی تھی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *