گزشتہ مالی سال کے اقتصادی اعداد و شمار پر نظر ثانی کے بعد کمی واقع

اسلام آباد: قومی اکاؤنٹس کمیٹی نے گزشتہ مالی سال کے اقتصادی اعداد و شمار پر نظر ثانی کرتے ہوئے ان میں کمی کردی ہے۔


مزید پڑھیں

سندھ میں سی این جی کی بندش تیسرے روز میں داخل


نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے100 ویں اجلاس میں گذشتہ مالی سال 2017-18  کے اعداد وشمار کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت معاشی ترقی کی شرح 5.7 کے بجائے 5.2 فی صد کردی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح کا ابتدائی تخمینہ 5.7 فی صد تھا۔


مزید پڑھیں

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث اربوں روپے ڈوب گئے


اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی حتمی شرح 5.2 فی صد رہی ہے، زرعی شعبے کی شرح نمو 3.8 کے بجائے 3.7 فی صد جبکہ بڑی فصلوں میں شرح نمو  3.8 کے بجائے 4.2 فیصد رہی ہے اور صنعتی شعبے کی شرح نمو 5.8 کے بجائے 5 فی صد رہی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *