اسٹیٹ بینک کی جانب سے حکومتی قرضوں کے حجم کی رپورٹ جاری

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حکومتی قرضوں کے حجم کے حوالے سے جاری تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے دسمبر 2018 میں مقامی ذرائع سے 2 سو 12 ارب روپے کا قرضہ لیا۔

مرکزی بینک کے رپورٹ میں بتایا  گیا ہے کہ حکومت نے دسمبر 2018 میں 28 ارب کے بیرونی قرضوں کی واپسی کی ہے۔


مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید اضافہ کا اعلان کر دیا


وفاقی حکومت نے 6 ماہ میں 2 ارب 31 کروڑ ڈالر کا غیر ملکی قرض لیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے قرضوں کا حجم 26 ہزار 636 ارب روپے ہوگیا ہے جس میں مقامی قرضوں کا حجم 17 ہزار 5 سو 35 ارب روپے جب کہ بیرونی قرضوں کا حجم 9 ہزار ایک سو ایک ارب روپے ہوگیا ہے۔


مزید پڑھیں

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں تیل کی درآمدات میں 15 فیصد اضافہ


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اقتصادی امور ڈویژن نے اعلامیے میں بتایا تھا کہ حکومت نے دسمبر میں 42 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز کا قرض لیا تھا جب کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ 6 ماہ میں 2 ارب 31 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *