کراچی میں سال کا پھلا کانگو وائرس کیس کا انکشاف

کراچی: کراچی میں کانگو وائرس سے متاثر سال کا پہلا مریض سامنے آگیا ہے، اورنگی ٹاؤن کی رہائشی  35 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔


مزید پڑھیں

گزشتہ مالی سال کے اقتصادی اعداد و شمار پر نظر ثانی کے بعد کمی واقع


جناح ہسپتال کی انچارج شعبہ حادثات سیمی جمالی کے مطابق 35 سالہ خاتون تعظیم فیضان کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے، خاتون کو خون کی الٹیاں ہو رہی ہیں اور پلیٹی لیٹس بھی بہت کم ہیں۔

سیمی جمالی کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹ سے خاتون کے کانگو کریمین ہیمرجک فیور میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔


مزید پڑھیں

راولپنڈی میں دلہن سمیت 4 خواتین کے جھلس کر جاں بحق ہونے والے واقعے کی رپورٹ آگئی


سیمی جمالی نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال اس وائرس کے نتیجے میں کراچی میں 16 اموات ہوئی تھیں جبکہ 41 مریضوں میں کانگو کریمین ہیمرجک فیور کی تصدیق کی گئی تھی، جن میں سے بیشتر مریضوں کا تعلق کوئٹہ بلوچستان سے تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *