پاکستان اسٹیٹ آئل کو شدید مالی مشکلات کا سامنا

کراچی: ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہوگیا ہے۔


مزید پڑھیں

پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہیں، سربراہ آئی ایم ایف


ذرائع کے مطابق پاور کمپنیاں پی ایس او کی 261 ارب روپے کی مقروض ہیں، ادارے نے وصولیوں کی خاطر حکومت سمیت تمام اداروں کو علیحدہ علیحدہ خطوط ارسال کر دیے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاور کمپنیاں پی ایس او کی 261 ارب روپے کی مقروض ہیں، سوئی نادرن گیس کمپنی نے ادارے کے 55 ارب روپے ادا نہیں کیے، پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائین 17 ارب روپے کی مقروض ہے جبکہ حکومت نے بھی پاکستان سٹیٹ آئل کے 30 ارب روپے ادا نہیں کیے۔


مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک کی جانب سے حکومتی قرضوں کے حجم کی رپورٹ جاری


موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ایس او نے وصولیوں کی خاطر حکومت سمیت تمام اداروں کو علیحدہ علیحدہ خطوط ارسال کر دیے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *