پاکستان میں پی ایس ایل میچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت کم سے کم 500 روپے مقرر

لاہور: ‏پاکستان سپر لیگ فور کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹ کی قیمت کم سے کم 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فور کے کراچی اور لاہور میں ہونے والے میچز کی آن لائن بکنگ رواں ہفتے شروع ہوگی جس کے لیے مہنگے سے مہنگا ٹکٹ 12 ہزار روپے اور کم سے کم ٹکٹ 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں

پی ایس ایل 2019: کراچی کو ’کرکٹ سٹی‘ قرار دے دیا گیا


ذرائع کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 5 میچز کے ٹکٹ 500 سے 12 ہزار روپے تک ہوں گے جب کہ لاہور کے تین میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک فروخت ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پی ایس ایل فور کے فائنل میچ کی ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نسلی تعصب کوڈ نافذ کرنے کا فیصلہ


یاد رہے کہ پی ایس ایل فور کے لاہور میں میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جب کہ کراچی میں کھیلے جانے والے میچز 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو ہوں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *