سعودی شہزادے کے دورے سے قبل انکے سیکیورٹی وفد کی پاکستان آمد

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل ان کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

پروپاکستانی اردو کو ذرائع بتایا ہے کہ محمد بن سلمان کی سیکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔


مزید پڑھیں

سعودی ولی عہد کی فروری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آمد متوقع


ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم اور ان کے دورے کی کوریج کے لیے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی سفیر کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو بڑے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے، اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ محمد بن سلمان دورے کے دوران وزیراعظم ہاؤس مین قیام کریں گے۔


مزید پڑھیں

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر 10 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے


قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے قبل سعودی عرب کی جانب سے تشکیل کردہ اسلامی فوجی اتحاد کا وفد اتحاد کے کمانڈر جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں پاکستان کے 2 روزہ دورے پر موجود ہے جو پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *