پی ٹی آئی کے وزیر اور دیگر 26 کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

عدالت میں 2014 میں حکومت مخالف پی ٹی آئی دھرنے کے دوران پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے مسلسل غیر حاضر ہونے پر وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔


مزید پڑھیں

نیب نے صوبائی وزیر علیم خان کو گرفتار کر لیا، عہدے سے مستعفی


عدالت نے شوکت یوسفزئی کے علاوہ پی ٹی آئی کے 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منگل کے روز ہونے والی سماعت میں صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کی بریت کی درخواستوں پر بحث نہ ہو سکی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر تعلیم شفقت محمود نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر رکھی تھی جو عدالت نے منظور کرلی۔

کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *