پہلی مرتبہ محمد صلاح اور میسی ایک ساتھ ایک ہی کمرشل میں

اسلام آباد: دنیائے فٹبال کے دو اہم کھلاڑی پھلی مرتبہ ایک ساتھ ایک ہی کمرشل میں جلوہ گر ہوکر فٹبال شائقین کو آج کل کافی محظوظ کررہے ہیں۔

30 سیکینڈز پر محیط پیپسی کے کمرشل میں ایک طرف دنیا کے بہترین فٹبالر، ارجنٹائن اور بارسلونا کے کھلاڑی لیونل میسی جبکہ دوسری طرف براعظم افریقا کے بہترین فٹبالر، مصر اور لیورپول کے کھلاڑی محمد صلاح کو ایک ساتھ فٹبال کے کرتب کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔


مزید پڑھیں

میسی اسپینش لیگ میں 400 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے


پیپسی کے اس شاندار کمرشل کو فٹبال شائقین کی جانب سے  بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

محمد صلاح کی جانب سے فیس بک پر کمرشل شائع کرنے کے بعد محض سات گھنٹوں میں کمرشل کو 4 لاکھ سے بھی زائد مرتبہ دیکھا گیا۔


مزید پڑھیں

محمد صلاح ٹویٹر اور فیس بک سے غائب


یاد رہے کہ مصر سے تعلق رکھنے والے محمد صلاح صلاح فٹبال کی دنیا میں کافی نام کما رہے ہیں، گزشتہ سال شائقین کے ہاں (مو صلاح) کے نام سے مشہور مصری فٹبالر برٹش فٹبال لیگ کے بھترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ لیگ کے سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی قرار پائے گئے تھے۔

مو صلاح  براعظم افریقا سے تعلق رکھنے والے بہترین فٹبالر کا اعزاز بھی حال ہی میں حاصل کرچکے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *