گجرانوالہ میں 12 سالہ ’’چھوٹا ڈان‘‘ گرفتار

گجرانوالہ: سیٹلائٹ ٹاون پولیس نے موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالے 12 سالہ چھوٹے ڈان کو گرفتار کر کے دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔

چھوٹا ڈان کے نام سے مشہور طیب چند ہی سیکنڈز میں موٹرسائیکل لاک کھول کر چوری کر لیتا تھا۔


مزید پڑھیں

گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھائی، رواں برس کی سب سے بڑی ڈکیتی


تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس نے بارہ سالہ چھوٹے ڈان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چھچھر والی سے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو موٹر سائیکلیں برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ طیب کی گرفتاری کے موقع پر ملزم کی نشاندہی پر دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس کے مطابق طیب چوری کی گئی موٹر سائیکلیں نہر میں بھی پھینک چکا ہے۔


مزید پڑھیں

کراچی کے ڈکیتوں کو سیلفی نے ٹھکانے لگا دیا


چھوٹے ڈان صاحب کا کہنا ہے موٹر سائیکل چلانے کا شوق تھا گھر والوں نے موٹر سائیکل خرید کر نہیں دی جس وجہ سے موٹر سائیکل چوری کر کے گھوم پھرنے کے بعد جہاں پیٹرول ختم ہوتا وہیں موٹر سائیکل بھی چھوڑ دیتا تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *