ننھی عائشہ ایاز کی عمران خان سے ملاقات کا امکان

اسلام آباد:  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایک ہفتہ قبل فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ ٹورنامنٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی سوات کی ننھی عائشہ ایاز وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرنے جارہی ہیں۔

اس ضمن میں وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے ٹویٹر پر عائشہ ایاز کی وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔

وادی سوات کی 8 سالہ عائشہ نے یو اے ای میں کانسی کا تمغہ حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔

ننھی عائشہ نے اپنی کامیابی وزیراعظم عمران خان کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی اس چھوٹی سی صاجزادی نے اپنے پہلے ہی بین الاقوامی ایونٹ میں تمغہ حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام دے کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا تھا۔


مزید پڑھیں

ننھی عائشہ نے ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں پاکستان کے لیےکانسی کا تمغہ حاصل کر لیا


علاوہ ازیں عائشہ ایاز نے گزشتہ سال انڈر 23 گیمز میں حصہ لیا اور بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

سابقہ کارکردگی کی بناء پر عائشہ ایاز کو یو اے ای میں ہونے والے ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ کے لیے چنا گیا اورانہوں نے ایونٹ کی کم عمر تائیکوانڈو کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *