مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے ہاتھوں کمانڈو سمیت دوبھارتی فوجی ہلاک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے ساتھ مقابلے میں کمانڈو سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے ہیں، مقابلے میں ایک حریت پسند بھی شہید ہوا ہے۔


مزید پڑھیں

مودی کا دورہ کشمیر مذاق بن گیا


بھارتی فورسز نے صبح 3 بجے سے ضلع پلواما کے شہر رتنی پورہ کے گاؤں میں آپریشن شروع کر رکھا ہے جو اب تک جاری ہے، آپریشن کے دوران حریت پسندوں کے ساتھ مقابلے میں ایک کمانڈو سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔


مزید پڑھیں

 بھارتی درندگی جاری، مزید دو کشمیری نوجوان شہید


غیر اعلانیہ کرفیو جیسی صورتحال کے سبب عام شہریوں کو کھانے پینے کے سامان تک رسائی بھی ناممکن بنا دی گئی ہے، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند ہیں جس کے باعث بھارتی محاصرے میں پنھسے کشمیری ایک دوسرے سے رابطے سے بھی قاصر ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *