سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر اور بیانات کو روکنے کے لیے حکومت متحرک

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے حالیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کرروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان سے سختی سے نمٹنے کا عندیہ دے دیا ہے۔


مزید پڑھیں

کچھ ادویہ ساز کمپنیوں کا منشیات فروشی کے کالے دہندے میں ملوث ہونے کا انکشاف


فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے اب نفرت انگیز تقاریر اور بیانات کو روکنا ہے، انکے مطابق حکومت نے اس ضمن مین طریقہ کار تیار کرلیا ہے جس سے سوشل میڈیا پرنفرت انگیزی کنٹرول ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کو فتوے دینے کے لیے استعمال کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کے مطابق سوشل میڈیا آہستہ آہستہ حاوی ہوتا جارہا ہے، سوشل میڈیا پرجعلی اکاؤنٹس سےنفرت انگیزی پھیلائی جا رہی ہے۔


مزید پڑھیں

عالمی عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت کے لیے تاریخیں مقرر کردیں


انہوں نے کہا کہ ریاست کے پاس حد متعین کرنے کا اختیار ہے اور پاکستان میں قوانین کی حاکمیت یقینی بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیراطلاعات نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے پر گرفتاریاں ہوں گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *