پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے کے انعقاد  میں چند گھڑیاں باقی ہیں

دبئی: پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا اہم ترین میلہ پاکستان سپر لیگ اب سے چند گھڑیوں بعد شروع ہونے جا رہا ہے۔

پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجکر 45 منٹ پر دبئی میں شروع ہوگی جس میں جنون گروپ، فواد خان اور آئمہ بیگ سمیت دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں یورو کیریبین ووکل گروپ بونی ایم بھی پرفارم کرے گا۔


مزید پڑھیں

پی ایس ایل کو سیاسی اکھاڑہ بنانے سے روکنے کی حکمت عملی تیار


جب کہ امریکی فنکار پٹ بل نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث رنگا رنگ تقریب کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن آج سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا جس کیے لیے سٹیج تیار ہو چکا ہے، جس میں کھیل کے شائقین پاکستانی بینڈ جنون کے علاوہ یورو کیریبین ووکل گروپ بونی ایم، فواد خان، شجاع حیدر اور آئمہ بیگ کے فن سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

تقریب کے بعد آج ایونٹ کا پہلا معرکہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان 10 بجے شب شروع ہوگا جس میں کامیابی کے لیے دونوں ٹیموں کے نئے کپتان محمد سمیع اور محمد حفیظ پرعزم ہیں جن کو ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں جن میں ابراہام ڈی ویلیئرز نمایاں ترین ہیں۔

یہاں بتاتے چلیں کہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا میلہ 2016 میں سجا تھا، پہلے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونایئٹڈ اور رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈ ایئٹر تھیں، 2017 میں میگا ایونٹ کا دوسرا ایڈیشن کھیلا گیا،  اس مرتبہ بھی رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈ یئٹر تھی جبکہ میگا ایونٹ کی ٹرافی پشاور زلمی نے اپنے نام کی تھی۔

پی ایس ایل کا تیسرا سیزن بھی اسلام آباد یونایئٹڈ کے نام رہا تھا جبکہ پشاور زلمی نے فائنل میں جگہ بنائی لیکن زلمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس بار بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کے مداح اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے فائنل کا شدت سے انتظار کریں گے لیکن اس سے قبل افتتاحی تقریب سے لطف اندوز ہوں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *