فیس بک پر ایک ارب ڈالر جرمانہ عائد

واشنگٹن: امریکا میں صارفین کی نجی معلومات لیک کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مقامی عدالت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر 2011 کے نجی کوائف سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ارب ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں

سعودی ولی عہد کی جانب سے فرمان علی خان شہد کے نام پر ہیلتھ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ


فیس بک نے 8 کروڑ 7 لاکھ صارفین کا ڈیٹا آئی ٹی فرم ’کیمبرج اینا لائیٹکا‘ کو فروخت کیا تھا۔

اس ڈیٹا سے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی تھی جس پر کانگریس نے فیس بک کے مالک مارک زکر برگ کو طلب کرکے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک ارب ڈالر کے ہرجانے کی شکار فیس بک ہرجانے کی رقم میں کمی کے لیے امریکی کمیشن سے مذاکرات کر رہی ہے تاہم امریکی پارلیمنٹ فیس بک کے خلاف سخت کارروائی کا خواہاں ہیں۔


مزید پڑھیں

سعودی ولی عہد کے لیے پشاوری چپل کا تحفہ


واضح رہے کہ فیس بک نے آئی ٹی فرم کو صارفین کی معلومات دینے کا اعتراف کیا تھا تاہم مارک زگر برگ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈیٹا کا منفی استعمال مذکورہ کمپنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیا اور فیس بک اس خلاف ورزی سے آگاہ نہیں تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *