جنگ کی دھمکیاں دینے والے ایئر شو میں ہی ناکام ہو گئے

بنگلور: جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے دو طیارے بنگلور میں ایئر شو کے دوران آپس میں ہی ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ منگل کی صبح بنگلور میں پیش آیا، حادثے میں 3 لوگ زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایک شہری بھی شامل ہے، زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دنیا فتح کرنے کے دعوے دار ریہرسل میں ہی فیل ہو گئے، بھارتی پائلٹس کا اناڑی پن اس وقت سامنے آیا جب بنگلور میں ایئر شو کی ریہرسل جاری تھی، بھارتی ایئر فورس کے سریا کرن ہاک طیارے محو پرواز تھے کہ پائلٹس کے کنٹرول کھو دینے کے سبب 2 طیارے فضا میں ٹکرا گئے۔


مزید پڑھیں

پاکستان کا بھارت کو جواب، ہائی کمشنر سہیل محمود کو واپس بلا لیا


بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے فوری بعد طیاروں نے آگ پکڑ لی اور گہرے دھویں کے بادل چھا گئے، زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس  کے بعد طیارے زمین پر گر کر تباہ ہو گئے، بھارتی میڈیا کا حادثے کے شکار پائلٹس کے بچ نکلنے کا دعوی بھی سامنے آیا ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل  کے مطابق دونوں پائلٹس بری طرح زخمی ہیں اور انہیں ابتدائی طبی امداد دی جاری ہے۔

بھارتی فضایئہ کی جانب سے پائلٹس کے بارے میں کوئی بیان فی الحال سامنے نہیں آیا۔

حادثے کے بعد آگ بجھانے والی گاڑیاں، پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *