بھارت اپنی اندرونی دہشت گردی کا الزام چین اورپاکستان پر لگانا بند کرے

بیجنگ: چینی سرکاری ٹی وی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پلوامہ حملے اور مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد ثابت کرنے جیسے معاملات میں پاکستان اور چین کو ملوث کرنا بند کر دے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق بھارت کو بجائے اپنے اندرونی معاملات درست کرنے کے، ہم پر الزام لگانے کا شوق ہے، بھارت کو چاہیے کہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں چین اور پاکستان کو ملوث کرنے کی بجائے بھارت اپنے معاملات کی جانچ پڑتال کرے، اور اپنی پالیسی اور سیکورٹی معاملات پر نظر ثانی کرے۔


مزید پڑھیں

اے ٹی ایم مشین سے مبینہ طور چوری کرنے کی کوشش پر چینی باشندہ گرفتار


چین نے مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ بننے کے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ میں مسعود اظہر کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا اور اب ملبہ چین پر ڈال رہا ہے۔

چینی ٹی وی کے مطابق بھارت نے بغیر ثبوتوں کے پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا کر غیر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے پر تیار نہیں ہے۔

چینی سرکاری ٹی وی نے بھارت حکام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا بھارت مسعود اظہر کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کرنے میں اپنی توانائی صرف کرے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *