فیفا 19 کی ویڈیو گیم کے کور پر رونالڈو کیوں موجود نہیں؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد: عالمی شہرت کے حامل فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی تصویر گزشتہ کئی برسوں سے فیفا نامی فٹبال ویڈیو گیم کے کور پر ہمیشہ سے موجود رہی ہے تاہم گزشتہ اکتوبر میں ریلیز ہونے والی مذکورہ ویڈیو گیم کی جدید ایڈیشن کے کور پر رونالڈو کی تصویر آویزاں نہیں ہے۔

اُس وقت فیفا ویڈیو گیم تیار کرنے والی کمپنی ’’ای اے اسپورٹس‘‘ نے اس فیصلے کی وجہ نہیں بتائی اور نا ہی اس حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی بیان جاری کیا، کمپنی نے خاموشی سے فیفا 19 کے کور پر نیمار، ڈیبالا اور کیون ڈی بروئن کی تصاویر لگادیں۔

تاہم حال ہی میں ’’ای اے اسپورٹس‘‘ نے خاموشی توڑتے ہوئے فیفا 19 کے کور سے رونالڈو کو ہٹانے کی وجہ بتادی ہے۔

اسپورٹس کی پسیندیدہ کھیلوں کو ویڈیو گیمز میں ڈھالنے کے حوالے سے مشہور ای اے اسپورٹس نے اپنے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ فٹبال کی دنیا میں دیگر کھلاڑیوں کو متعارف کرنے کے غرض سے کمپنی نے فیفا 19 کے کور سے رونالڈو کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔


مزید پڑھیں

ٹیکس چوری کے اعتراف کے بعد رونالڈو کے سرکاری اعزازات خطرے میں


اعلامیے کے مطابق دنیا میں بہت سے ایسے فٹبالرز ہیں جو اپنے کھیلنے کے انداز سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں اسی بناپر فیفا کے نئے ایڈیشن کے کور پر نئے چہرے متعارف کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے فیفا کے کور سے رونالڈو کی تصویر ہٹانے کی وجہ رونالڈو پر عائد امریکی خاتوں سے جنسی زیادتی کے الزامات ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ معاملہ سامنے آنے کے فورا بعد ہی کمپنی نے اپنی تشہیر میں رونالڈو کی تصاویر کا استعمال ترک کردیا تھا اور اس وقت کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ رونالڈو پر زیادتی کے سنگین الزامات سامنے آنے کے بعد ممکن ہے کہ رونالڈو کی تصویر فیفا 19 کے کور پر استعمال نہ کی جائے۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو پر 2009 میں امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک امریکی خاتوں کو جنسی طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد ہے جس کی تردید رونالڈو بدستور کرتے آرہے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *