سعودی ولی عہد کی فٹبال کی دنیا میں بڑی انٹری

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فٹبال کی دنیا میں انٹری مارتے ہوئے برطانیہ میں مانچسٹر یونائیٹڈ ٹیم خریدنے کے لیے 3.8 ارب پاؤنڈ کی مہنگی ترین بولی لگا دی ہے۔


مزید پڑھیں

فیفا 19 کی ویڈیو گیم کے کور پر رونالڈو کیوں موجود نہیں؟ وجہ سامنے آگئی


سعودی ولی عہد کی جانب سے فٹبال ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کے لیے 3.8 ارب پاؤنڈ کی بولی لگنے کے بعد آئندہ سیزن مانچسٹر یونائیٹڈ کا محمد بن سلمان کی ملکیت میں آنے کا امکان ہے۔

اگر سعودی ولی عہد مذکورہ فٹبال ٹیم خرید لیتے ہیں تو وہ برٹش لیگ میں فٹبال کلب خریدنے والے دوسرے عرب شہزادے بن جائیں گے، ان سے پہلے ابوظہبی کے شہزادے شیخ منصور بن زاید نے فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کو خریدا تھا۔


مزید پڑھیں

ٹیکس چوری کے اعتراف کے بعد رونالڈو کے سرکاری اعزازات خطرے میں


خیال رہے کہ امریکا کے گلیزرز فیملی نے 14 سال پہلے مانچسٹر یونائیٹڈ ٹیم 89 کروڑ پاؤنڈ میں خریدا تھا، گلیزرز فیملی نے میڈیا میں گردش کرتی مانچسٹر یونائٹیڈ کی فروخت کی خبروں تردید بھی کی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *