تعصب کے خاتمے اور اولمپکس چارٹر کی پابندی یقینی بنانے تک بھارت کو کسی مقابلے کی میزبانی نہیں دی جائے گی

سوئٹزرلینڈ: انٹرنیشل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) نے پاکستانی نشانہ بازوں کو ویزہ جاری نا کرنے پر بھارت میں مستقبل کے تمام ایونٹس پر ہونے والی بات چیت معطل کر دی ہے۔

پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے دو پاکستانی نشانہ بازوں کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اولمپک ایونٹ کے نشانہ بازی کےمقابلوں میں دو پاکستانی کھلاڑیوں نے شرکت کرنی تھی، پاکستانی نشانہ باز جی ایم بشیر اور خلیل احمد نے 2020 میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں کے لیے بھارت میں منعقدہ کوالیفائنگ میچز میں حصہ لینا تھا اور انہوں نے ویزوں کے لیے درخواست دی تھی۔


مزید پڑھیں

بھارت اپنی ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دے رہا ہے


آئی او سی کا کہنا ہے کہ بھارت کو مستقبل میں اولمپکس سے متعلق کسی بھی کھیل کے انتظامات کی اجازت اُس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک بھارتی حکومت بلاتفریق انعقاد کی تحریری طور پر یقین دہانی نہ کرا دے۔

آئی او سی نے بھارت میں ہونے والے شوٹنگ ورلڈ کپ کے 25 میٹر ریپڈ فائر ایونٹ کا اولمپک کوالیفائر کا درجہ بھی مسترد کردیا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے فیصلہ کیا کہ جب تک بھارتی حکومت تعصب سے پاک برتاؤ کے اولمپکس قوانین پر عملدرآمد نہیں کرتا اس وقت تک بات چیت معطل رہے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *