تاجر برادری نے بھارتی اشیاء کے بائیکاٹ کے ساتھ آج احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی: آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کی جانب سے آج شام چار بجے ایم اے جناح روڈ پر بھارت سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اشیاء کو نذر آتش کیا جائے گا۔

اس ضمن میں چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن شرجیل گوپلانی، صدر انصار بیگ قادری، احمد شمسی، عاطف شیخ اور دیگر نے کہا کہ بھارتی دھمکیوں سے کاروباری افراد کسی صورت خوفزدہ نہیں ہیں۔


مزید پڑھیں

بھارت پاکستان کے خلاف ’’سبزیکل اسٹرائک‘‘ کے علاوہ اور کچھ نہیں کرسکتا


بھارت کی جانب سے پاکستانی اشیاء پر 200 فیصد ڈیوٹی عائد کیے جانے پر پاکستانی تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت بھارتی اشیا پر 400 فیصد ڈیوٹی نافذ کرے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارت میں پاکستان کے لیے واقعی ایک سفیر کا کردار ادا کیا ہے اور بھارتی وزیر اعظم کی ایک نہیں چلنے دی اور دنیا بھر نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔


مزید پڑھیں

شاہ محمود قریشی کا سلامتی کونسل کو خط، بھارتی اشتعال انگیزی پر عملی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا


انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری مسلمانوں کو بھارت کے ظلم سے نجات دلائی جائے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *