پاکستان کو جنگ کی دہمکی دینے والے بھارتیوں کے ایک ماہ میں کتنے جنگی طیارے گرے؟

نئی دہلی: ایک ہی ماہ میں پانچ جنگی طیاروں کا حادثے کا شکار ہونے کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جنگی صلاحیتوں کا پردہ فاش ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایک ماہ سے بھی کم وقت کے دوران بھارت کے پانچ جنگی طیارے حادثے کا شکار ہوئے جس کے باعث تین پائلیٹ ہلاک جبکہ عملے کے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔


مزید پڑھیں

جنگ کی دھمکیاں دینے والے ایئر شو میں ہی ناکام ہو گئے


بھارتیوں کو بھی اس بات کا اندازہ ہے کہ پاکستان سے جنگ مہنگی پڑسکتی ہے، گذشتہ دنوں سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے مودی سرکار کو خبردار کیا کہ پاکستان جوہری طاقت ہے مذاق نہیں، پاکستان کی فوج تیارہے لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑ جواب ملے گا۔


مزید پڑھیں

بھارت کے سابق چیف جسٹس نے خود بھارت کو ہی اوقات دکھا دی


واضح رہے گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں 46 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پلوامہ میں حملہ کالعدم جیش محمد کی جانب سے کیا گیا جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔


مزید پڑھیں

بھارت پاکستان کے خلاف ’’سبزیکل اسٹرائک‘‘ کے علاوہ اور کچھ نہیں کرسکتا


بعد ازاں پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کے الزامات کو مسترد کرکے کہا تھا کہ ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *