انڈونیشیا نے پاکستان کو بیس مصنوعات پر ڈیوٹی فری رسائی دے دی ہے، عبد الرزاق داؤد

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے پاکستان کو بیس مصنوعات پر ڈیوٹی فری رسائی دے دی ہے جس سے تجارت میں توازن قائم ہوگا اور پاکستان کو درآمدات کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔


مزید پڑھیں

پاکستان کو جنگ کی دہمکی دینے والے بھارتیوں کے ایک ماہ میں کتنے جنگی طیارے گرے؟


وزارت تجارت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے ساتھ ترجیحی تجارت کےمعاہدے کے نتیجے میں پانچ سال میں انڈونیشیا کی برآمدات دوگنا ہو گئیں اور پاکستان کی انڈونیشیا کی برآمدات میں چالیس فیصد کمی واقع ہوئی۔


مزید پڑھیں

کس نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟ ٹیکس ڈائیریکٹری 2017 جاری


عبدالرزاق داؤد کے مطابق انڈونیشیا نے پاکستان کو بیس مصنوعات پر ڈیوٹی فری رسائی دی جائے گی ان بیس مصنوعات میں آم، چاول، ٹیکسٹائل، ڈینم، اور تمباکو وغیرہ شامل ہیں۔


مزید پڑھیں

تاجر برادری نے بھارتی اشیاء کے بائیکاٹ کے ساتھ آج احتجاج کا اعلان کردیا


مشیر تجارت نے کہا کہ اس وقت ان بیس مصنوعات کی درآمدات اڑتالیس میلین ڈالر ہے اور کوشش ہو گی کہ درآمدات کو ایک سو پچاس میلن ڈالر تک پہنچایا جائے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *