پاکستان کے غیر ملکی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی: پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضوں کا حجم 99 ارب11 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے جوکہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔


مزید پڑھیں

فیس بک اور گوگل نے پاکستان میں سرمایہ کاری شروع کر دی ہے، سینٹر فیصل جاوید خان


اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بیرونی قرضوں میں 2 ارب 37 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون 2018 میں پاکستان کے ذمے بیرونی قرضے 95 ارب 34 کروڑ ڈالر تھے۔


مزید پڑھیں

رینٹل پاور کیس، راجا پرویز اشرف کے خلاف ضمنی ریفرنس ہی دائر نہیں!


پروپاکستانی اردو کو ذرائع نے بتایا ہے کہ قرضوں کے حجم میں سعودی عرب سے ملنے والے دو ارب ڈالر بھی شامل ہیں جب کہ یو اے ای اور سعودی عرب سے ملنے والے مزید ایک ایک ارب ڈالر اس قرض میں شامل نہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *